پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب کردیئے

 پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب کردیئے

اسلام آباد :  پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی فوج اور را ایجنسی جعلی مقابلوں اور منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی۔


بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر سمگلر کو  مار دیا جاتا ، بعد ازاں اسے آپریشن کا نام   اور اس میں  پاکستان کے ملوث ہونے کا کہ کر کارروائی کرنے والے  افسران کو ہتھیار اور اچھی رپورٹ سے بھی نوازا جاتاہے ۔

بھارتی فوج، را اور جموں کشمیر پولیس مودی سرکار  کو خوش کرنے کیلئے  اپنے ہی ہتھیار سمگل کر کے آزادی پسندوں کے نام لگا دیتی ہے ،جھوٹے ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکے ہیں ، عصمت دری، بے گناہ شہریوں  کا  قتل، خودکشیوں اور گلوان سے پسپائی  کے بعد  ہندوستانی فوج   اوچھے ہتھکنڈ ے استعمال کرنے پرمجبور   ہوگئی ہے ۔

ناصرف عوام بلکہ بھارتی فوج اپنے ہی سینئر افسران کو دھوکہ د یتی ہے ،بھارتی فوجی افسران پروموشن، تمغوں اور رپورٹ کے چکروں میں کشمیریوں کے خون سے کھیلتے ہیں ۔

 اس کے علاوہ سی آئی ڈی کشمیر کا پولیس سر براہ کو لکھا گیا  مراسلہ بھی منظر عام پر آیا ہے  ، مراسلے میں لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ 16جنوری2021 " دی وائر" کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی، 26فروری 2019 کو بی جے پی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت پہلے بھی کئی بار یہ حربے آزما چکا ہے ۔