عدالت کا شیخ رشید کو" سسرال "بھیجنے کا حکم 

03:19 PM, 4 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ جیل ان کا سسرال ہے۔ 

دو روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی لیکن عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شیخ رشید کو اسلام آباد کی پولیس نے جمعرات کو گرفتار کیا تھا ۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرانے کیلئے دہشت گردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ 

شیخ رشید کے خلاف بلوچستان کے علاقے حب ، کراچی  اور مریم میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں