اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کچہری پہنچایا گیا گیا۔ کچہری پہنچنے پر شیخ رشید کو دھکا لگا جس کے بعد وہ پولیس اہلکار کے گلے لگ کر جذباتی ہوگئے ۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری پہنچا دیا گیا ہے۔ انہیں جب پولیس اہلکار لے کر آ رہے تھے تو دھکا لگنے سے وہ آگے کی طرف آئے اس کے بعد شیخ رشید ایک پولیس اہلکار کے گلے لگ گئے اور کافی دیر تک گلے لگے رہے۔ ویڈیو میں یہی لگ رہا ہے کہ شاید وہ رو رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے کراچی لے جایا جا رہا ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو پانچ افراد ذمہ دار ہوں گے ان میں بلاول بھٹو ،آصف زرداری، شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی شامل ہیں۔
پولیس کی طرف سے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر شیخ رشید کے ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔