زرداری پر قتل کا الزام میں نے نہیں عمران خان نے لگایا : شیخ رشید ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریلیف کیلئے درخواست 

02:03 PM, 4 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ : اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی کراچی منتقلی روکنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض عائد  کردیے ہیں۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر دو اعتراضات عائد کئے ۔ 

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں میں درج مقدمات ہم کیسے دیکھ سکتے ہیں ؟ کوئی بھی معاملہ ہو اس پر مقدمہ درج کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ؟ 

شیخ رشید نے درخواست دی تھی کہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا  ۔ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے ۔آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیں۔  کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے ۔ 

مزیدخبریں