پرتگال کے 30 سالہ  بوبی نامی کتے نے گینز   ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

12:55 PM, 4 Feb, 2023

پرتگال کے  30 سالہ  بوبی نامی کتے نے گینز   ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر  لیا ۔

 اس وقت  بوبی کی عمر 30 سال اور 228 دن ہے۔عام طور پر  اس نسل کے کتوں کی عمر 12 سے 14  یا ذیا دہ  سے ذیادہ 20سال ہوتی ہے۔ تاہم بوبی کچھ دنوں بعد 31 سال کا ہوجائے گا۔ 

بوبی کی لمبی عمر کے حوالے سے کہا جاتا ہے  کہ پُرامن ماحول میں رہنے کے باعث وہ اب تک زندہ ہے۔بوبی کو طویل عمر کی وجہ سے چلنے اور دیکھنے میں   مشکل پیش آتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل طویل عمر کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ’بلوئی‘ نامی کتے کے پاس تھا جو 29 سال اور 5 ماہ تک زندہ رہا۔

مزیدخبریں