پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ ?

12:54 PM, 4 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کیلئے شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔    فواد چودھری  نے  عمران خان کو مشورہ  دیا ہے کہ  اے پی سی میں شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

فواد چودھری کاکہنا ہے کہ  شیخ رشید احمد سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں  سیکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اور اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔ 

عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں۔خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے۔یہ اس معاملے میں بھی فوٹو شوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں۔

مزیدخبریں