نیویارک: چین اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے ، امریکی فضاؤں میں چین کے پُراسرار غبارے کی موجودگی کے بعد امریکا کے محکمہ خارجہ کے سیکرٹری انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام سے ملاقات میں صرف جاسوس غبارے کی پرواز سے متعلق بات ہو ۔ امریکا پہنچنے سے پہلے یہ غبارہ کینیڈا کے اوپر بھی اڑتا رہا ۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جاسوسی کے آلات سے لیس غبارہ چین کا ہوسکتا ہے جس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں ۔