وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات

12:20 PM, 4 Feb, 2023

اسلام آباد : (سردار شیراز خان)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے   بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر   اور  بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تیزی  پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 دونوں وزرا خارجہ نے  اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو تقویت دینے اور سیاحت اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت سے بین الاقوامی معاملات پر خاص طور پر امت مسلمہ سے متعلق خیالات میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔

سری لنکا کی   75ویں یوم آزادی کی تقریبات میں جنوب ایشیائی ممالک کے معززین بھی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں