"میں ان کو رلاؤں گا"، عمران خان نے یہ جملہ شاید اپنے رہنماؤں کیلئے کہا تھا: نواز شریف

12:11 PM, 4 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے رونے دھونے دیکھ کر نواز شریف نے تبصرہ کیا کہ عمران خان نے یہ جملہ "میں ان کو رلاؤں گا" شاید اپنے رہنماؤں کیلئے کہا تھا ۔

یہ دلچسپ تبصرہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو بویا اب وہی کاٹ رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے گرفتاری کے دوران کا حال بلک بلک کر سنایا ۔ شہباز گل بھی میڈیا پر روتے دھوتے نظر آئے ۔ جبکہ فواد چودھری پر گرفتاری کا حال سناتے سناتے رقت طاری ہوگئی ۔

واضح رہے کہ مرحوم مشاہد اللہ خان نے پی ٹی آئی کو انتباہ کیا تھا کہ کچھ عبرت پکڑو ، ورنہ تمھارے آنسو پوچھنے والا بھی کوئی نہ ہوگا ۔ کسی شاعر نے شاید ایسے ہی کسی لمحے کیلئے کہا تھا:

وہ جو کہتا تھا ، کچھ نہیں ہوتا

اب وہ روتا ہے چپ نہیں ہوتا

مزیدخبریں