حکومت اے پی سی میں قوم کو یکجا کرنا چاہتی ہے تو پہلے انتقامی کارروائیاں بند کرے

11:26 AM, 4 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اے پی سی میں قوم کو یکجا کرنا چاہتی ہے تو پہلے انتقامی کارروائیاں بند کرے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، ایک طرف آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری طرف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کا ایجنڈا قومی ایجنڈے سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ڈی ایم حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے بعد ان کے جانثار ورکرز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آئی جی اور سی سی پی او ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، اگر کارکنوں کو نقصان پہنچایا گیا تو پھر ہم سے گلہ نہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی اپنی حددود سے تجاوز کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں