اسلام آباد : دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد شیخ رشید کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
پولیس آج شیخ رشید احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کرے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کو سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع گھر سے رات گۓ گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا تھا ۔پولیس نے شیخ رشید کا میڈیکل بھی کرو یا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نشے میں تھے۔ان سے اعلی کوالٹی کی شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
شیخ رشید نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ۔ پولیس نے ان کو بدمعاشی اور زور زبردستی سے گاڑی میں ڈالا انہوں نے کبھی شراب نہیں پی ۔