ریاض: سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی سزا برقرار ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں پہلی بار اس خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہو گا اور مسلسل خلاف ورزی پر یہ جرمانہ دگنا ہوگا جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ ایک لاکھ ریال ہو گا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے مملکت میں آنے والوں کیلئے نئی سفری پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے جن کا اطلاق 9 فروری 2022ءسے ہو گا اور ان کے تحت بوسٹر ڈوز لازم کرنے کیساتھ ساتھ تمام افراد کیلئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب سے باہر جانے کے خواہشمند افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانا ہو گی بصورت دیگر مملکت سے باہر سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے کے اندر لئے گئے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہو گی۔
سعودی عرب، ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا
09:36 PM, 4 Feb, 2022