کراچی: اداکارہ نادیہ خان نے رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
نادیہ خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بھیجے گئے پچاس کروڑ ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی نادیہ خان کی سوشل میڈیا کی ذریعے تضحیک کر رہی ہیں۔
نوٹس کے متن میں لکھا ہے کہ شرمیلا فاروقی اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں سے نادیہ خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور تضحیک آمیز سوشل میڈیا پوسٹوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انیسہ فاروقی کا نادیہ خان دل سے احترام کرتی ہیں اور شادی کی تقریب میں اپنا وی لوگ بنایا تھا وہ انیسہ فاروقی کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔
متن کے مطابق شرمیلا فاروقی نادیہ خان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد سوشل میڈیا پوسٹیں کر رہی ہیں اور شرمیلا فاروقی نادیہ خان سے غیر مشاورت معافی مانگیں۔
ہرجانے کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی معافی نامہ سوشل میڈیا پر بھی جاری کریں اور وہ 14 دن میں غیر مشروت معافی مانگیں ورنہ نادیہ خان قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں۔