بیجنگ: چین میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور اسد عمر نے بھی سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ونٹر اولمپکس میں آمد میرے لیے ایک زبردست تعطیل جیسی ہے اور بیجنگ میں واٹر اولمپکس دیکھنا میرے لیے خوشی کا باعث ہو گا۔
چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 91 ممالک شریک ہیں اور 2 ہزار 871 اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ 15 کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔
ونٹر اولمپکس کے مقابلے 4 فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔