فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دورہ روس کا اعلان کر دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دورہ روس کا اعلان کر دیا

پیرس: یوکرین تنازع کا پرامن سیاسی حل نکالنے کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دورہ روس کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اگلے ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو یوکرین پر حملہ کرنے سے روکنے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

فرانس نیٹومغربی اتحاد کا ایک اہم رکن ہے۔ ممکنہ روسی کارروائی کے لیے مغربی اتحاد کی تیاری کے ایک حصے کے طور پر فرانس اپنی افواج رومانیہ منتقل کررہا ہے۔ تاہم میکرون نے پوٹن کے ساتھ بات چیت پر زور دیا ہے۔ اس تناظر میں حالیہ ہفتوں میں ان سے کئی بار بات بھی کی ہے۔ فرانسیسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  کہ دونوں رہنماؤں کی پیر کو ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے میکرون جغرافیائی سیاست میں امریکہ سے الگ راستہ اختیار کرنے کی فرانسیسی روایت پر عمل پیرا ہیں اور ساتھ ہی اس بحران پر اپنی شناخت بنانے اور یورپ کے مفادات کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے یوکرین تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب روس نے فوجی مشقوں کے لیے اپنی فوج کو سرحد پر تعینات کر دیا تھا۔ تاہم روسی صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا فوج کو سرحد پر تعینات کرنے کا مقصد جنگ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں