اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں۔ سیلاب، زلزلہ جیسی قدرتی آفات میں بھی افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال باجوہ کی سربراہی میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ۔ چیف جسٹس نے وفد کو آئین پاکستان کا عمومی جائزہ پیش کیا اور اختیارات کی تکون سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
چیف جسٹس نے وفد کو نظام عدل، انصاف کی فراہمی، ملک بھر کی عدالتوں کے دائرہ اختیار سماعت اور بنیادی آئینی حقوق سے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے سبب کے پی میں اضلاع کے انضمام سے قانون کی حکمرانی ہوگی۔
شرکاء کا سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا،وفد نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو شیلڈ پیش کی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی وفد کو شیلڈ پیش کی۔