سڈنی: پاکستان میں کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔
نیو نیوز کے مطابق پاکستان کے دورے کی منظوری کرکٹ آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ میں دی گئی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان جا رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دو ورلڈ کلاس ٹیموں کے درمیان دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورہ کھیل کی ترقی اور اس کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔
Here's the full schedule! 🗓
— Cricket Australia (@CricketAus) February 4, 2022
The squads will be announced in the coming days. pic.twitter.com/BPrl6TYwaB
دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلین کرکٹ بورڈز کی ہاہمی مشاورت سے دورے کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اب کراچی کی بجائے راولپنڈی سے ہو گا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہو گا، تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔سیریز میں تین ٹیسٹ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی شامل ہے ۔ابتدائی شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا آغاز کراچی سے 3 مارچ کو ہونا تھا ۔اب 4 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول
27 فروری: آسٹریلیا کی ٹیم اسلام آباد پہنچے گی۔
4 تا 8 مارچ: پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
12 تا 16 مارچ : دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہوگا۔
21 تا 25 مارچ : تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
29 مارچ: پہلا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔
31 مارچ: دوسرا ون ڈے بھی راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
2 اپریل: تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔
5 اپریل: واحد ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
6 اپریل: آسٹریلوی ٹیم واپس روانہ ہوجائے گی۔