لاہور: پولیس نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنےوالے شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم غلام رسول نے ٹرائل کورٹ سے سزا ہونے کےبعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پولیس نے تفتیش ٹھیک نہیں کی، عدالت ضمانت منظور کرے۔
آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ عدالت سے سزا کے بعد ملزم کا گرفتار ہونا لازمی ہے جس پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا، عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ60 ہزار جرمانہ بھی کیا تھا۔
سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بینچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ ملزم کیخلاف پہلی بیوی کی شکایت پر تھانہ میانوالی میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔