کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا فخر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی ویڈیو سے مداحوں کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 42 سالہ ثنا نے ثابت کر دیا کہ عمر تو صرف ایک نمبر ہے ، انسان کسی بھی عمر میں جوان اور ہشاش بشاش رہ سکتا ہے اگر وہ بہتر اصولوں اور روزمرہ کی صحت مندانہ روٹین کو اپنائے۔
اداکارہ کی جم میں بنائی گئی ویڈیو میں ثنا کو اپنے جم انسٹرکٹر کی رہنمائی سے انتہائی مشکل ایکسرسائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس نے ان کے مداحوں کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔