ونٹر اولمپکس کا آج سے چین میں آغاز

12:05 PM, 4 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: ونٹر اولمپکس کا میلہ آج سے چین میں سج  رہا ہے  ۔ 91ممالک کے 2ہزار 871اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔پندرہ کھیلوں میں مختلف طرز کے 109مقابلے ہوں گے۔ ونٹر مقابلے 20فروری تک جاری رہیں گے۔ 

سیاسی تنازعات اور کورونا پابندیوں میں گھرے ونٹراولمپکس کا آج سے چین میں  آغاز ہو رہا ہے۔ایتھلیٹس اور آفیشل انتہائی سخت  ایس او پیز  کو فالو کریں گے ۔ رہائش سے اسٹیڈیم  آنے جانے کیلئے  صرف آفیشل گاڑیاں ہی استعمال کرنے کی اجازت ہونگی ۔ 

ونٹراولمپکس بھی اسی بیجنگ شہر میں  ہورہے ہیں جہاں سمر اولمپکس  ہوئے۔اولمپکس کے لئے بنائے گئے بیشتر اسنوسلوپس  مصنوعی ہیں۔ کھیلوں کے مقامات  میں  برفانی ماحول پیداکرنے کیلئے طاقتور فریزر  استعمال کئے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان بھی وفد کے ہمراہ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں ونٹر اولمپکس کی تقریب میں شریک ہونگے۔

مزیدخبریں