اسلام آباد: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن متحرک ہے۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کو نوٹس جاری کردیا ۔ سرکاری افسر ضیاء الرحمن اورجے یو آئی امیدوار کفیل نظامی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 5 فروری کو طلب کرلیا۔
نیو نیوز کے مطابق ضیاء الرحمن پر بطور سرکاری افسر جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر نوٹس جاری کیا گیا،ضیاء الرحمن کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نوٹس کے مطابق جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں۔ضیاءالرحمان سرکاری افسر ہیں۔ ضیاءالرحمان کی تصاویر انتخابی مواد پر شائع کی گئیں ۔ ضیاءالرحمان نے گزشتہ روز عوامی اجتماع میں بھی شرکت کی۔
ضیاء الرحمن پر جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر نوٹس جاری کیا گیا کہ وضاحت کریں کہ آپ کی تصاویر انتخابی مواد پر کیوں شائع کی گئیں۔