’میں فضہ نہیں شزا ہوں‘ڈرامہ میں دلہنوں کی تبدیلی کاسین انٹرنیٹ پر وائرل

09:49 AM, 4 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستانی ڈرامہ "حقیقت" کا ایک سین متنازعہ رخ اختیار کر گیا جس میں دو  دلہنوں کی آپس میں  تبدیلی کا معاملہ دکھایا گیا ہے تاہم ڈرامے میں  فضہ کےکمرے میں شزا، دلہنوں کی تبدیلی کا ماجرا آخر ہے کیا؟ جس نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 سال 2020 میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ حقیقت میں "جڑواں" کے نام سے ایک قسط نشر کی گئی جس کی کہانی دو جڑواں بہنوں فضا اور شزا کے گرد گھومتی ہے، جن کو زندگی میں ہم شکل ہونے کا جہاں بہت فائدہ ہوتا ہے وہیں انہیں کئی نقصانات کا بھی سامنا رہتا ہے۔

اس ڈرامہ کا ایک کلپ اب 2 سال بعد اچانک وائرل ہو گیا ہے ، سوشل میڈیا پر ڈرامہ کے  وائر ل ہونے والے کلپ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن شادی کی پہلی رات اپنے دولہا سے منہ دکھائی کا تحفہ قبول کر رہی ہے، اسی دوران دولہا  اپنی دلہن کو مخاطب کرتا ہے اور جونہی کہتا ہے کہ’ایک بات بتاؤ فضہ۔۔۔‘ تو  دلہن کی پریشانی کی انتہا نہیں رہتی اور وہ اپنا ہاتھ جھٹک کر چھڑوا لیتی ہے اور غصہ میں جواب دیتی ہے کہ ’میں فضہ نہیں شزا ہوں‘۔

 
اس حوالے سے  ڈرامے میں شزا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر کہتی ہیں کہ ناظرین ایک کلپ کی بنیاد پر مکمل ڈرامے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ مکمل کہانی دیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وائرل ہونے والے کلپ میں ایسا کیا ہے جس نے ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ، ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے میں دلہنوں کی تبدیلی کا سارا معاملہ بھی بتا دیا۔

اداکارہ کرن تعبیر نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ دو جڑواں بہنیں ہیں شزا اور فضا، جن  کی شادی ان کے ماں باپ نے دو بھائیوں سے طے کی مگر  ارینج میرج ہونے کی وجہ سے لڑکے کے والدین نے کہا کہ ان کے فیصلے پر ان کے بیٹوں کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا اور وہ  فیصلے کو بغیر کسی سوال اور مطالبے کے مان لیں گے لہٰذا انھوں نے لڑکیوں کے تصویر نہیں مانگی۔

 
جب لڑکے کے گھر والوں نے تصویر نہیں مانگی تو مروت میں لڑکیوں کے والدین نے بھی تصویر کا مطالبہ نہیں رکھا لیکن معاملہ اس وقت کنفیوژن کی طرف بڑھتا ہے جب لڑکوں کی پھپھی جو اپنی بیٹی کی شادی ان میں سے ایک بھتیجے کے ساتھ کرانے کی خواہشمند تھیں ،  سوچی سمجھی سازش کے تحت ان لڑکیوں کے کمرے تبدیل کر دیتی ہیں اور اس طرح فضہ شزا کے شوہر زین کے پاس پہنچ جاتی ہے  اور شزا ، فضہ کے شوہر فراز کے  کمرے میں چلی جاتی ہے جس کا علم منہ دکھائی میں تحفہ دینےکے وقت ہوتا ہے اور یہی وہ کلپ ہے جس نے انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کر دیا ہے اور ڈرامے کا دو سال پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے مزاحیہ میمز کے ساتھ انٹرنیٹ کو بھر دیاتاہم کچھ صارفین اس کلپ کو متنازعہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/Aamer5252/status/1489289948733841409?s=20&t=yeA8KJPplDkI3XXNTE9pQA

https://twitter.com/RantsPakistani/status/1489193533588312064?s=20&t=Ix59n2AK24p4ouYNJTu_2g

https://twitter.com/alirazaoff/status/1489277952756006916?s=20&t=yeA8KJPplDkI3XXNTE9pQA

مزیدخبریں