لاہور: عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کو کامیاب کرانے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں جیالوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے ۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کے حوالے سے پی پی پی لاہور تنظیم کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کی موبلائزیشن کے حوالے سے چھ فروری کو بلوچستان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگی
صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب میں لانگ مارچ کی موبلائزیشن کے حوالے سے ملتان میں چند روز کا قیام کریں گے۔