بھارتی اداکار امیتابھ دیال 51 سال کی عمر میں چل بسے

بھارتی اداکار امیتابھ دیال 51 سال کی عمر میں چل بسے


ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ہمنام اور فلم وردھ میں ساتھ کام کرنے والے بالی ووڈ اداکار  امیتابھ دیال 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا بھارتی اداکار کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منقتل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے ۔تاہم صحت یاب نہ ہو سکے اور 51 برس کی عمر میں چل بسے۔

بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ مرنالینی پاٹل  کے مطابق  امیتابھ کا انتقال دو روز قبل صبح 4.30 بجے ہوا جبکہ انہیں 17 جنوری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی تاہم کورونا سے صحتیابی کے بعد ایک بار پھر ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ امیتابھ دیال نے 5 روز قبل اسپتال  میں بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی ، جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ‘ہیلو دوستو، آج کووڈ سے لڑتے ہوئے  آٹھواں روز ہے،  لڑائی کبھی مت چھوڑنا، کوئی  دفاع کے لیے لڑتا ہے تو کوئی اپنی عزت کیلئے لڑائی کرتا  ہے ، ہم ابھی کووڈ سے لڑ رہے ہیں اور ایک بار پھر زندگی جینی ہے،کبھی ہار مت مانیے جیسے میں نہیں مان رہاہوں۔

خیال  رہے کہ اداکار امیتابھ دیال نے اوم پوری کی فلم ‘کگار: لائف آن دی ایج’ کے علاوہ   رنگ داری، دردھ، دل لگی یہ دلی لگی اور فلم دھواں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ، ان کے انتقال کی خبرنے بالی وڈ انڈسٹری کو غمگین کر دیا۔

مصنف کے بارے میں