بھارتی پارلیمنٹ میں انقلابی شاعر حبیب جالب کے شعر گونج اٹھے

11:27 PM, 4 Feb, 2021

نئی دہلی،بھارتی پارلیمنٹ میں پاکستان کے انقلابی شاعر حبیب جالب کے الفاظ گونج اُٹھے۔

بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں بھارتی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے ممبر ڈاکٹر منوج جھا نے کئی دنوں سے مظاہرے کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں آواز اُٹھائی۔انہوں نے اپنی تقریر کااختتام  انقلابی شاعر حبیب جالب کی مشہور نظم " ایسے دستور کو صبح بے نور کو ، میں نہیں مانتا پر کیا ۔ 

واضح رہےکہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

مزیدخبریں