اسلام آباد: مریم نواز نے حکومت پر الزام لگا دیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا شوشہ چھوڑا گیا۔
پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے مریم نواز نے کہا مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے ایسا کوئی جملہ نہیں کہا اور ان کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ عمران خان جیسے نااہل لوگ 22 کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھلیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی کسی غیر جمہورری عمل میں شریک ہو گا ہم اس کی مخالفت کریں گے اور اس مرتبہ دھرنا مل کر کریں گے اور ہر جماعت کا اپنا موقف ہوتا ہے اور تحریک عدم اعتماد پر بات ابھی چل رہی ہے اور یہ ایک جاری عمل ہے جس کے حوالے سے سوال و جواب ہوتے ہیں۔
مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا عثمان بزدار بیچارے کو کیوں ہٹانا ہے جب تک وہ بیٹھے رہیں گے لوگوں کو پتا چلتا رہے گا کہ مسلم لیگ (ن) میں اور جعلی حکومت میں کیا فرق ہے۔ لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کا شوشہ چھوڑا ہے لیکن 26 مارچ کو ملک بھرسے قافلے لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے اور امید کرتی ہوں شہباز شریف جلد ہمارے درمیان ہونگے اور ان کی طبیعت بھی خراب ہے۔