شکریہ پاکستان، شکریہ عمران خان، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر لگ گئے

08:38 PM, 4 Feb, 2021

سرینگر  :مقبوضہ کشمیر میں شکریہ پاکستان، شکریہ عمران خان کے پوسٹر لگ گئے۔  

میڈیارپور ٹس  کے مطابق سرینگر میں پوسٹرز لگے ہوئے ہیں، ان پوسٹرز پر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر شکریہ پاکستان اور شکریہ عمران خان کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔   وزیراعظم عمران خان اور شکریہ پاکستان کے پوسٹر جموں کشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔ 

اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم سے آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بھارتی قبضے میں مقبوضہ کشمیرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور انہیں یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تنہا نہیں ہیں۔ پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے، عالمی اداروں تک پہنچاتے رہیں گے۔ یہ دن (5 فروری) کشمیر کے ساتھ تجدید کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں