اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

08:20 PM, 4 Feb, 2021

لاہور:ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی کے باعث کرائے میں 10 روپے کمی کی تجویز دیدی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کو مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی جس میں ایک ایجنڈا اورنج لائن ٹرین بھی تھا ۔ڈاکٹر سلمان شاہ کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین کے کراے میں 10 روپے کمی ہونی چاہیے ۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین پر مسافروں کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہورہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کے طے کردہ اہداف حاصل نہیں ہو پارہے ۔جس پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کا کرایا 40 سے 30 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک تجویز ہے لیکن اس تجویز سے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کرکے کرائے میں کمی کی منظوری کی جائے گی ۔

مزیدخبریں