گیارہ سالہ بچے کا والد کیساتھ کروڑ وں کا چکمہ،خبر جان کر آپ بھی چکرا جائینگے

08:02 PM, 4 Feb, 2021

گیارہ سالہ بیٹے نے اپنے ہی والد کو اُس وقت چونا لگانے کی کوشش کی جب اُس نے باپ سے 10کروڑ روپے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 11 سالہ ہندوستانی بچے نے باپ کا ای میل ہیک کیا اور ہیکرز بن کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کرنے لگا ،بیٹے نے اپنے ہی باپ کو جان سے مارنے اور اہل خانہ کو اغوا کرنے کی دھمکیاں تک دینا شروع کر دیں ،جس سے گھبرا کر باپ نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا ۔

بیٹے نے ای میل کیساتھ باپ کے نمبرز پر بھی رابطہ کرنا شروع کر دیا اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ اگر انہوں نے پیسوں کا بندو بست نہ کیا تو تمام تصاویر لیک کر دی جائینگی ،ایک وقت پر باپ کو ایسا معلوم ہوا کہ جیسے انہیں کوئی دیکھ رہا ہے ،دوران تفتیش پولیس نے پتہ لگا لیا کہ راجیو کمار کو جس ای میل سے دھمکیاں دی گئی تھی وہ انھیں (راجیو کمار) کے ای میلز کے جیسا ہے جس کا مطلب یہ تھا کہ ای میلز ان کے گھر سے ہی بھیجی گئی تھیں۔

باپ نے تمام تفصیلات پولیس بتائیں جس پر پولیس نے گھر والوں سے تفتیش کرنا شروع کی جس میں گیارہ سالہ بیٹے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہی اپنے والد کے ای میل کو ہیک کیا اور یوٹیوب پر سائبر کرائم کی ویڈیوز دیکھ کر بہت کچھ سیکھ لیا ۔

مزیدخبریں