بچوں کی فحش فلمیں بنانے پرسیالکوٹ سے ملزم گرفتار

بچوں کی فحش فلمیں بنانے پرسیالکوٹ سے ملزم گرفتار
سورس: File photo

اٹلی کی اطلاع پر پورنو گرافی کا ملزم  سیالکوٹ سے گرفتار۔ 

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔ملزم کی اطلاع اٹلی نے انٹرپول کے ذریعے پاکستان کو دی تھی۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال نے بتایا کہ ملزم ظہیر بچوں کی نازیبا فلمیں اور تصاویر ڈارک ویب اور سوشل میڈیا پر فراہم کرتا تھا اور پورنو گرافی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک سے رابطے میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی اطلاع انٹرپول نے دی جس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے سیالکوٹ کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا جن سے درجنوں فحش ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

 
 

ڈی ڈی محمد اقبال نے بتایا کہ ایسی ویڈیوز شیئر کرنا اور اپ لوڈنگ کرنا جرم ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔