اپوزیشن استعفے دینے والے تھی پھر راتوں رات کیا ہوا یہ راز نہیں کھولنا چاہتا، شاہ محمود

06:51 PM, 4 Feb, 2021

اسلام آؓباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان تو استعفے دینے والے تھے پھر راتوں رات کیا ہوا یہ راز نہیں کھولنا چاہتا۔ 

قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سُنا ہے کہ آج ایک بیٹھک ہو گی اور ایک اور نیا اعلان کیا جائے گا ۔ یہ لوگ لانگ مارچ کر لیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے کون ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامے سے اپوزیشن بے نقاب ہو گئی اور آج کے رویے کے بعد اپوزیشن کو اس بل پر بات کرنے نہیں دیں گے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہتی ہے۔ 

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا آج ہنگامہ خیز اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا اور سپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کیا۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ آغا رفیع اللہ کے دھکے سے پی ٹی آئی رکن عطا اللہ گر پڑے۔

پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے عمر ایوب کو لوٹا کہا جس پر عمر ایوب خان نے طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کتنی پارٹیاں بدلیں وہ بھی پتہ کر لیں۔

مزیدخبریں