سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں 

06:44 PM, 4 Feb, 2021

اسلام آباد :وفاقی محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی موجیں لگ گئیں ،یوم یکجہتی کشمیر کی عام تعطیل کیساتھ وفاقی ملازمین کی موجیں لگ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،چونکہ 5 فروری  جمعہ کے روز  ہے اور وفاقی محکموں میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہوتی ہے اس لیے وفاقی محکموں کے ملازمین کو  تین دن کی چھٹی ایک ساتھ مل جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو سرکاری  سطح پر منایا جاتا ہے،کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی  جاتی ہیں۔

مزیدخبریں