اسلام آباد،پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں 20 فی صد تماشائی میچ دیکھ سکیں گے ۔
بیس فی صد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھ سکیں گے۔
این سی او سی کے اجلاس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔