سینٹ الیکشن سے قبل ہی شیخ رشید نے بڑی خبر دیدی ،اسلام آباد میں ہلچل 

04:15 PM, 4 Feb, 2021

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا اوپن بیلٹ کیلئے میثاق جمہوریت میں دونوں پارٹیوں نے دستخط کیے تھے ،اوپن بیلٹ کے ذریعے عمران خان چاہتے ہیں سینٹ میں ووٹ چوری نہ ہو ،سینیٹ الیکشن ملک میں جمہوریت کو اور مضبوط کریں گے ،انہوں نے کہا دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ،126 دن کے دھرنے کے باوجود حکومت نہیں گئی تھی ۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم لانگ مارچ  یا عدم اعتمادسے آگے نہیں جائے گی ،مولانا کو مشورہ دیتا ہوں خود سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں،سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سےمولانا کی بے چینی میں کمی آئے گی ،حکومت کو 3 سال ہونے والے ہیں،چوتھے  سال   میں انتخابی  مہم شروع ہو گی ،چوتھے سال کے بعد انتخابی مہم شروع ہو جاتی ہے ،جس نے الیکشن لڑنا ہو وہ چوتھے سال مارکیٹ میں ہوتا ہے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا استعفے دینے سے قیامت نہیں آجائے گی ،اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے ،یہی سینیٹ  ہے جہاں 64 ممبر دیوار کے اس پار 46 ہوگئے ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا جواب انہیں ضرور دونگا ،انہوں نے کہا جمہوریت کو طاقت ڈائیلاگ سے ملتی ہے ،تشدد کی راہ اختیار کرنے والے جمہوریت کی راہ  میں بارود بچھاتے ہیں،اپوزیشن کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے ،پیپلزپارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں،شیخ رشید کا کہنا تھا جمہوریت کو طاقت ڈائیلاگ سے ملتی ہے ۔

مزیدخبریں