شازیہ مری نے چور چور کے پوسٹرزچوروں کے ہاتھ میں دے دیئے ،فوادچودھری

02:52 PM, 4 Feb, 2021

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ  شازیہ مری نے چور چور کے پوسٹرزچوروں کے ہاتھ میں دے دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان پر لیبیا اور عراق سے پیسے لینے کا الزام عائد کر دیا ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ  مولانا کا گھر اور دفاتر لیبیا اور عراق کے پیسوں سے بنے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کےد وران وفاقی وزیر نے کہا نواز شریف نے ووٹ خریدنے کی روایت ڈالی ہے، نواز شریف تو اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر کھا گئے ہیں ۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹرک اور رکشہ چلانے والا کہہ دیا، بولےان  کو کیا پتہ ایوان کیا ہوتا ہے، ان کے قائد سے لے کر ورکر تک سب چور ہیں، ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ان کے تار کہیں اور سے ہلتے ہیں۔

مزیدخبریں