گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب 

02:26 PM, 4 Feb, 2021


اسلام آباد : گلگت بلتستان میں بھارت کی سازشیں مسلسل ناکام ہو رہی ہیں ۔ پاکستان مخالف بیانیے کیلئے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جی بی کے نوجوان مہدی شاہ رضوی کو ہندوستان کی پراکسیز استعمال کر رہی تھیں۔جس نے اس بارے میں انکشاف کر کے ساری سازش بے نقاب کر دی۔


مہدی شاہ کے اہلخانہ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں معصوم پاکستانیوں کو استعمال کرتی ہیں۔گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ د یا  جائے۔آرمی چیف پاکستان سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کے اندر جو بیرونی تسلط پیدا کیا گیا ہےاس سے گلگت بلتستان کی عوام کو نجات دلانے کیلئے ملکی سطح پر ہماری مدد کی جائے۔


رہنما اسلامی تحریک پاکستان عباس سفیر ایڈووکیٹ اس موقع پر کہا کہ بھارت گلگت بلتستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ ایک خاص ٹولہ گلگت بلتستان میں حالات خراب کرنے کے در پے ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیاہے کیونکہ ہم مسلمان ملک کا  حصہ رہنا چاہتے تھے اور ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک مسلم ملک کو چھوڑ کر ہندو ملک کے ساتھ مل جائیں۔

مزیدخبریں