دنیاکا  کوئی قانون غیرملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتا ،شاہدخاقان

01:47 PM, 4 Feb, 2021

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ دنیاکا  کوئی قانون غیرملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ ترمیمی بل یہ ہے غیر آئینی شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ،نوازشریف نے کہا تھا پاکستانی ہی پاکستان میں الیکشن لڑیں گے،سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں تو قومی اسمبلی میں بھی شوآف ہینڈزہو۔


انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سوچ ہے الیکشن میں سیکریسی نہ ہو ،ایک تہائی کابینہ غیرملکی شہریوں پر مشتمل ہے۔اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ،اسمبلی نہیں چل  رہی ،اسپیکرکی ذمہ داری ہے۔


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکرپر عمران  خان کا دباؤ ہے تو اسمبلی چھوڑ کر گھرچلے جائیں،کوئی جرم اور کرپشن ہوئی ہے تو حکومت میں ہوئی ہے۔ 
وہ  وقت دور نہیں جب کوویڈکی خلاف ورزی پر حکومت توڑدی جائے ،کھانے پینے کی اشیا 16 فیصد سے بڑھ رہی ہیں۔


براڈ شیٹ معاملے کے بارے میں ان کا کہناتھاکہ براڈشیٹ کمیشن کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ،پی ڈی ایم   اتحاد اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر چل رہاہے۔
احتساب کا ادارہ آج خود احتساب کا شکار ہے ،عمران  خان کو چیلنج ہے ہمت ہے تو الزام لگا۔

مزیدخبریں