بھارت میں کسانوں کا احتجاج، 2 خواتین ہلاک، 3 زخمی

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، 2 خواتین ہلاک، 3 زخمی

بھارتی ریاست پنجاب میں بھارتی حکومت کی متنازعہ زرعی پالیسی کیخلاف احتجاج کرنیوالے کسانوں پر ٹریکٹر چڑھا دیا گیا ، دوخواتین ہلاک ، تین زخمی ہو گئیں۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں حکومت کی متنازعہ زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں کا احتجاج تاحال جاری ہے۔ مودی سرکار نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر ٹریکٹر چڑھا دیاجس کے باعث دوخواتین ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئیں۔
 
راہول گاندھی نے احتجاج کے دوران خواتین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ، انہوں نے ردِعمل دیتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار کسانوں پر ظلم کر رہی ہے اور انہیں خوفزدہ کیا جار ہا ہے۔بھارتی اپوزیشن لیڈر نے مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی ان کے مسائل کاحل چاہتی ہے۔