اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ اپوزیشن کے استعفوں سے قیامت نہیں آجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کہانی عدم اعتماد یا لانگ مارچ کے نعروں سے آگے نہیں جانے والی نہہیں ہے ۔
انہوں نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ بھی دیدیا، ان کا کہناتھاکہ الیکشن میں حصہ لینے سےپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان بے چینی کم ہوگی۔
سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کے قانون سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے میثاق جمہوریت میں دونوں پارٹیوں نے دستخط کئے تھے۔
وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرےگی کل 2 بجے جواب دوں گا ، ان کا مزید کہناتھاکہ تشدد کی راہ اختیار کرنے والے جمہوریت کی راہ میں ڈائنامیٹ بچھاتے ہیں۔
جمہوریت کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ جمہوریت کو طاقت ڈائیلاگ سے ملتی ہے ،اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے میثاق جمہوریت میں دونوں پارٹیوں نے دستخط کیے ،عمران خان چاہتے ہیں سینیٹ میں ووٹ چوری نہ ہو ،یہی سینیٹ ہے جہاں 64 ممبر دیوار کے اس پار 46 ہوگئے ۔