بیجنگ کے سب وے سٹیشنز پر درجہ حرارت کی سکریننگ کا بھی آغازکردیا گیا

بیجنگ کے سب وے سٹیشنز پر درجہ حرارت کی سکریننگ کا بھی آغازکردیا گیا

بیجنگ سب وے حکام نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے شہر کے تمام سب وے اسٹیشنز پر درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔بیجنگ سب وے آپریٹرز نے کہا کہ مسافروں کا درجہ حرارت تھرمل امیجرز اور ہاتھ میں پکڑنے والے تھرمامیٹرز سے پرکھا جائے گا اور جن مسافروں کا درجہ حرارت غیر معمولی ہوگا،انہیں ہسپتال منتقل کردیاجائے گا،

اس عمل کی اہلیت اور مسافروں کے ہموار بہا کو یقینی بنانے کیلئے بیجنگ مزید تھرمل امیجرز متعارف کروائے گا۔صفائی اور جراثیم ختم کر نے کے عمل کو بھی تیز کر دیا گیا ہے،سب وے اسٹیشنزکے داخلی و خارجی راستے،برقی سیڑھیاں،خود کار مشینیں، بیت الخلا اور دیگر عوامی مقامات کو جراثیم سے پا ک کر نے کے لئے دن میں تین بار صفائی کی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں کل 22 میٹرو لائنز ہیں جن کے 200 سے زائد اسٹیشنز ہیں۔