ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا

01:43 PM, 4 Feb, 2020

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے اور قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیا جائے۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی اور وزارت اطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں