لاہور، محض گاڑی ٹکرانے پر کار سوار نے شہری کو قتل کر دیا

11:49 AM, 4 Feb, 2020

لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں محض گاڑی ٹکرانے پر نامعلوم کار سوار نے پک اَپ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملازم کی تلاش بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی جو فیروز والا کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ بتایا گیا کار سوار ملزم کی گاڑی پک اَپ سے ٹکرائی جس پر مقتول طارق نے تکرار کی تو ملزم نے اسے گولیاں مار دیں۔

دوسری جانب غازی آباد کے محلہ مدینہ میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے دکان میں بیٹھے شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، مقتول سجاد سنار تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ یہ قتل دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے ۔

مزیدخبریں