کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلادھجیاں اڑائی جارہی ہیں، چودھری برادران

10:22 PM, 4 Feb, 2019

لاہور :چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلادھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، چودھری برادران نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری71سال کی تلافی کرکےمسئلہ کشمیرکےحل میں مددکرے،برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرکانفرنس کاخیرمقدم کرتےہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق نےہمیشہ مسئلہ کشمیرکومقدم رکھا ہے، لگتاہےدنیانےمسئلہ کشمیر پرسنجیدگی سےتوجہ دیناشروع کردی ہے کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلادھجیاں اڑائی جارہی ہیں ان کو بند ہو نا چاہیے ۔  

مزیدخبریں