کراچی : 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد آگاہی مہم ، بچاؤ کی تدابیر ،تشخیص اور کینسر کے علاج کے بارے عوام کو آگا ہ کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ سال 2018 میں دنیا بھر میں 5۔9 ملین لوگ کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جو کہ ایک دن کی 26،000 اموات بنتی ہیں ، کینسر کے مرض کی بڑھتی ہوئی وجوہات میں ماحولیاتی سٹریس میں اضافہ ، ہوا میں آلودگی ، رہنے کا طریقہ اور کھانے پینے کی اعادات شامل ہیں۔
کچھ ایسی اشیاء جو کینسر کا باعث بنتی ان میں بڑھتی ہوئی عمر ، تمباکو نوشی ، سگریٹ نوشی ، شراب اور دیگر نشہ آور ادویات کا استعمال سر فہرست ہے ۔ اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ بھی اسی لسٹ میں شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق ، ایسی اشیا ء جو کینسر کا باعث بنتی ہیں ان سے پرہیز کر کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔