اسلام آباد:شہباز شریف نے کہا ہے کہ اہل کشمیرنےصبرواستقامت سےجنگ آزادی میں قابض بھارتی فوج کوشکست دےدی مسئلہ کشمیراقوام متحدہ اورپوری مہذب دنیاکےلیےامن وانصاف کاکھلاچیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہل کشمیرنےصبرواستقامت سےجنگ آزادی میں قابض بھارتی فوج کوشکست دےدی ،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ اورپوری مہذب دنیاکےلیےامن وانصاف کاکھلاچیلنج ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکاوکیل تھاہےاورآزادی کاسورج طلوع ہونےتک رہےگا ۔ کشمیریوں نےقربانیاں دےکرآزادی کی تاریخ میں بےمثال باب رقم کیا اور نوازشریف نےاپنےدورحکومت میں کشمیریوں کےحقوق کےلیےمخلصانہ کوششیں کیں۔