آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

07:50 PM, 4 Feb, 2019

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کی صورت حال پر آرمی چیف کو مفصل بریفنگ دی گئی۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے بعد متحارب خفیہ ایجنسیوں کا احاطہ جاری ہے.امن اور استحکام کی راہ میں متحارب خفیہ اداروں کو کوئی کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کانفرنس میں کہا کہ آپریشن رد الفساد کے ثمرات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اندرونی سیکیورٹی کی بہتری کا فائدہ عوام الناس کو پہنچے گااور امن و امان کی بحالی سے ملک میں اقتصادی ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔

مزیدخبریں