ابوظہبی : پاپ فرانسس نے یو اے ای میں ہونے والی مسلم کانفرنس میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، وہ پہلے کیتھولک پاپ ہیں جنھوں نے مسلم کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیتھولک کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی مسلم کانفرنس میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔
پاپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کی زمین پر قدم رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بھائی کے طور پر مسلم کانفرنس میں شرکت کے لیے آیا ہوں ۔
انھوں نے کانفرنس کے دوران عالمی امن پر زور دیا اور یمن میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی لوگوں کی توجہ مبذول کرائی ۔واضح رہے کہ یمن جنگ میں متحدہ عرب امارات کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔