یوٹیوب کریٹرز ڈس لائک بٹن سے پریشان

06:20 PM, 4 Feb, 2019

نیویارک :گوگل کی ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر کریٹرز نے شکایت کی ہے کچھ صارفین ڈس لائک بٹن کا غیر ضروری استعمال کرتے ہیں۔  

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، یوٹیوب انتظامیہ کو کریٹرز کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ کچھ بدنام زمانہ صارفین کانٹینٹ یا چینل کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈس لائک  بٹن کا غیر ضروری استعمال کرتے ہیں، کریٹرز نےاس  مسئلے کو حل کرنے پرزور دیا  ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوب پروجیکٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہم اس مسئلے کے حل کے لیے کوشان ہیں، ڈس لائیک موبز وہ صارفین ہیں جو کسی شخص یا کریٹر سے کسی وجہ سے اپ سیٹ ہیں وہ ایک کمپین کے ساتھ چینل اور ویڈیو پر منفی فیڈ بیک کرتے ہیں۔ یوٹیوب دو آپشن میں غور کر رہا ہے ایک یہ کہ ریٹنگ کو ختم کر ڈس لائک کا آپشن ختم کر دیا جائے یا دوسرا یہ کہ لائک ، ڈس لائک بٹنز کو ختم کر کہ ان کی جگہ ایک چیک باکس بنا دیا جائے جس میں ڈس لائک کی وجہ بیان کی جائے ۔

 

تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کچھ ویڈیو ز میں معلومات کی کمی کی وجہ ڈس لائک اصل میں بنتا ہے، اس وجہ سے کانٹیٹ کا معیار گر سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں