بھارتی وزیر اعظم کی نئی گیدڑ بھبکی ، دہشتگردی کو سرجیکل سٹرائیک سے روکنے کا دعویٰ

06:01 PM, 4 Feb, 2019

سری نگر : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشتگردی کیخلاف نئی پالیسی اپنائی ہے جس کو سرجیکل سٹرائیک سے قابو کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دہشتگردی کیخلاف نئی پالیسی اپنا لی ہے جوکہ سرجیکل سٹرائیک ہے ، اب ہم سرجیکل سٹرائیک کی مدد سے دہشتگردی پر قابو پائیں گے ۔

مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہر دہشتگرد کو سخت جواب دیا جائے گا ہم کسی صورت دہشتگردی کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے ۔

مزیدخبریں