نارووال :شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیموجودگی میںمسلم لیگ ن سےکوئی ڈھیل یا ڈیل نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے نارووال آمدپرمیڈیاسےگفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں نواز شریف سے ڈیل اورڈھیل دونوں نہیں ہوں گے۔ ملک میں مہنگائیچوروں اور لیٹروں کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کرتارپورریلوےاسٹیشن سکھوں کی اورباباجی گرونانک کی سوچ کےمطابق بنانےکافیصلہ کیاہے کرتارپورکوایک تاریخی ریلوے اسٹیشن بنائیں گے۔ بھارت کوپیشکش کی ہے کہ وہ اپنی طرف سےپٹری بچھائیں ہم اپنی طرف سےبچھانےکوتیارہیں۔ نارووال سےلاہورسیالکوٹ ریل کارٹرین چلانے کااعلان کرتا ہوں ابھی ہمارے پاس کوچزنہیں ہیں،نئی کوچزکےلیے ٹینڈرکیےہیں، نارووال تاچک امروٹریک کوبھی بحال کردیا جائےگا۔
نواز شریف کی بیماری پرتبصرہ کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ لال حویلی میں دم کافوری افاقہ ہوتا ہے گردے کی پتھری کادم لال حویلی میں بھی کیاجاتاہے،گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں، بلاول کو مخاطب کر کہ کہا بلورانی معافی مانگ لے،اسی میں فائدہ ہے۔